کیمرے کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا : سلمان خان

پاناجی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز فلم اداکار سلمان خان کا خیال ہے کہ کتنا بھی اداکار اچھا ہو لیکن وہ کیمرہ کے ذریعہ سے اپنے سامعین کو بیوقوف بنا نہیں سکتا۔ 52 سالہ اداکار جن کے کئی چاہنے والے ہیں نے کہا کہ اداکار کو حقیقی ہونا چاہئے اور اپنی حقیقی شخصیت کے ذریعہ سامعین کے دل میں اترجانا چاہئے۔ آپ کیمرے کو دھوکہ نہیں دے سکتے جب آپ اس کے سامنے اداکاری کررہے ہوں اور جو کچھ بھی آپ پردہ پر اپنے ڈائیلاگ جذبات اور اظہار خیال کررہے ہوتے ہو تو وہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری ہی ذات کا ایک حصہ ہے اور کیمرے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ اگر آپ دھوکہ دے رہے ہیں یا بیوقوف بنارہے ہو تو وہ ممکن نہیں ہوسکتا ہے آپ کچھ لوگوں کو بیوقوف بنادیں لیکن ہر شخص کو ہمیشہ بیوقوف بنائیں یہ ممکن نہیں ہے اور ایک نہ ایک دن یہ راز ظاہر ہوجائے گا۔ بعض دفعہ ااپ اپنے حقیقی چہرے کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن یہ ناممکن ہے اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کی اداکاری آپ سے مطابقت کر نہیں پاتی جس کا نتیجہ آپ کی ناکامیابی کی صورت میں آتا ہے اور انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو وہ حقیقی سلمان ہی ہوتے ہیں اور اس میں کوئی دکھاوے کا شائبہ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس میں کوئی ڈائیلاگ بازی ہوتی ہے۔ جو کچھ بھی مری زندگی کے تجربات ہیں میں لوگوں میں اس کو بانٹتا ہوں اور جو کچھ مشکلات مجھے اور میرے مانباپ کو پیش آتی ہیں وہ میں آپ کے ساتھ بانٹتا ہوں کیوں کہ ان کے اور میرے درمیان راست ربط ہوتا ہے۔