کیلئے آج ادخال فیس کی آخری تاریخIPASE-2015

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی کے بموجب IPASE منعقد شدنی مئی / جون میں شرکت کے لیے ادخال فیس کی آخری تاریخ یکم مئی 2015 مقرر کی گئی ہے ۔ یہ صرف فرسٹ ایر طلبہ کے لیے ہی ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد ادخال فیس کی کوئی سہولت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسے امیدوار جنہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سے رجسٹرڈ ہوں اور وہ مارچ 2015 میں منعقدہ انٹر میڈیٹ پبلک امتحانات کیلئے ادخال فیس سے محروم رہ گئے ہوں IPASE May 2015 میں شرکت کے اہل ہیں ۔ ریکاونٹنگ / فوٹو کاپی ویریفیکیشن کیلئے آن لائن ادخال فیس کی آخری تاریخ بھی یکم مئی 2015 مقرر ہے ۔ اس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ آن لائن خدمات بھی مسدود کردی جائیگی ۔۔