کیسرا میں سرقہ کی واردات، رقم، زیورات کا سرقہ

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ کیسرا میں ایک شخص کے مکان میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کیسرا کے ملکارجن نگر کالونی کے ساکن شیخ رزاق جو مہاراشٹرا کی ایک درگاہ کی زیارت کے لئے گئے اور مکان واپس لوٹنے پر اپنے مکان کے قفل کو ٹوٹا ہوا پایا۔ پولیس کیسرا نے اِس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقام واردات پر سراغ رسانی دستہ، کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔