کیسرا میں حادثہ ‘ خاتون فوت

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) کیسرا میں موٹر سائیکل سے گرنے والی خاتون ہلاک ہوگئی جواپنے داماد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اتفاقا ًگاڑی پھسلنے کے نتیجہ میں وجئے اماں شدید زخمی ہوگئی اور دواخانہ منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

ملکاجگری میں ضعیف شخص کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) ملکاجگری 68 سالہ محمد غلام صمدانی ریٹائرڈ ملازم گھریلوں جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر ۔ ایسیڈ پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔