کیرلا میں ایک طالبہ نپھا وائرس سے متاثر

کوچی۔ 4 جون(سیاست ڈاٹ کام) کیرلا کی وزیر صحت کے کے شیلجا نے منگل کو کہا کہ کالج کی ایک 23 سالہ طالبہ نپھا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوچکی ہے جبکہ دیگر 86 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے کی قومی لیباریٹری میں اس طالبہ کے خون کے نمونوں کا معائنہ مثبت پایا گیا جس کی آج صبح رپورٹ موصول ہوئی۔ بخار اور حلق میں سوزش اور دیگر علامات سے متاثرہ 86 مریضوں کو کلماسیری میڈیکل کالج ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔