کیرالا میں آر ایس ایس کارکن ہلاک، آج ریاست گیر ہڑتال

کنور(کیرالا)۔ یکم ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے ضلع کنور میں نامعلوم ٹولی نے آر ایس ایس کارکن کو ہلاک کردیا جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی اور بی جے پی نے کل ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مقامی آر ایس ایس کارکن ای منوج کو اس ٹولی نے دیسی ساختہ بم کے ذریعہ نشانہ بنایا اور جب وہ زخمی حالت میں تھا تو سڑک پر بیدردی سے ہلاک کردیا۔ آر ایس ایس ۔ بی جے پی قائدین نے اس ہلاکت کیلئے سی پی آئی ایم کو ذمہ دار قرار دیا۔ بی جے پی صدر امیت شاہ جو اس وقت کیرالا کے دورہ پر ہیں ، ہلاکت کی مذمت کی ۔