کیرالا : مسلم لیگ کے امیدوار کو کے سی (ایم) کی تائید

کوٹائم ۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کانگریس (ایم) جو کانگریس زیرقیادت یو ڈی ایف کی سابق اتحادی پارٹی ہے، اس نے ونگارا اسمبلی ضمنی چناؤ کے لئے انڈین یونین مسلم لیگ کو اپنی تائید و حمایت پیش کی ہے۔ آج اس پارٹی کے لیڈر مانی نے اپنے آبائی ٹاؤن میں پریس میٹ منعقد کرتے ہوئے کہا کہ کے سی (ایم) نے مسلم لیگ امیدوار کے این اے قادر کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے یو ڈی ایف میں دوبارہ داخلہ پانے کے لئے ان کی پارٹی کی کوشش کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ آئی یو ایم ایل ، یو ڈی ایف کی کلیدی اتحادی جماعت ہے۔