کیا لہسن کا استعمال غذا کے طور پر بیحد مفید ہے؟

یہ ہاضمہ کو قوی کرنے، گیس کم کرنے، پھیپھڑوں کے امراض کو دور کرنے، نرخرہ کی دق، پیٹ کے ناسور، پیٹ کے کیڑے کو ختم کرنے، بچوں کی ٹھنڈ اور نرخرہ کے ورم کو دور کرنے ، مہلک کیڑوں کے کاٹنے پر لگانے، دوا کے طور پر علاج میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ لہسن کا عرق معدہ کو بہتر بنانے، ضرر رساں جانور اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر لگانے، وقفے والے بخار میں، کھانسی میں اور کان کے درد کو ٹھیک کرنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ لہسن جراثیم کش ہے اور خون میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
٭٭٭٭