کیا بی جے پی کو سابق فوجی سربراہوں پر یقین نہیں ؟ سبل

نئی دہلی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ دو سابق فوجی سربراہان نے واضح کیا ہے کہ 2008 سے 2014 کے درمیان پاکستان پر چھ سرجیکل حملے کئے گئے ۔ اب بی جے پی ان کو تسلیم نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی سابق فوجی سربراہان پر یقین نہیں کر رہی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ دو سابق فوجی سربراہان واضح کرچکے ہیں کہ کانگریس دور میں چھ مرتبہ سرجیکل حملے کئے گئے ہیں لیکن بی جے پی اس سے انکار کر رہی ہے ۔