کہنیوں کی حفاظت کیجئے

کہنیوں کی حفاظت کیجئے بعض خواتین میک اپ کرتے وقت کہنیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں اور کہنیوں میں سیاہ اور خشکی کے دھبے ہاتھوں اور بازووں کا حسن غارت کردیتے ہیں اس لئے آپ لیموں کے عرق کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں ۔ لیموں کا عرق کہنیوں پر لگانے سے سفید اور نرم ہوجاتی ہے اور کہنی کی سخت جلد کو ملائم کرنے کیلئے بادام کا پاوڈر بناکر اس میں تھوڑا سا لیموں کا عرق ملا دیں اس کے بعد کہنی کا مساج کریں ۔ کچھ دیر بعد اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس کے علاوہ کہنی پر میک اپ کرنے کیلئے سب سے پہلے کوئی کولڈ کریم کہنی پر اچھی طرح سے لگائیں پھر اس پر ٹالکم پاوڈر لگائیں اب اسے ٹشو یا فلالین کے کپڑے سے رگڑ دیں چند دن کی توجہ سے کہنی کی رنگت نکھر جائے گی۔