کھمم میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس کامیاب ہوگی: ٹی ناگیشور راؤ

حیدرآباد 28 فروری (آئی این این) وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے آج رائے دہندوں سے اپیل کی کہ کھمم میونسپل کارپوریشن کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ٹی آر ایس کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیں۔ ایک انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ناگیشور راؤ نے کہاکہ ٹی آر ایس کھمم میونسپل انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ رائے دہندے ان کے ووٹ کا استعمال حکمراں جماعت کے حق میں کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ کھمم کے عوام نے سابق میں کانگریس اور سی پی ایم امیدواروں کو ووٹ دیئے تھے اور وہ ان کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے۔