کھل کر چھینکنا صحت کیلئے اچھا

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ جب بھی چھینک آئے تو اسے روکنے یا اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ یہ صحت کے لئے مضر ثابت ہوتی ہے۔ چھینک کے وقت اس کی رفتار زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس لئے چھینک کے وقت منھ بند رکھنے کی کوشش سے ناک اور حلق کے اندرونی حصوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے، جو نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آپ کو جب بھی چھینک آئے، ناک اور منھ پر صاف ستھرا رومال یا ٹشو پیپر رکھ لیں تاکہ پھوار دوسرے افراد تک نہ پہنچے لیکن چھینک کو ہرگز نہ روکئے بلکہ کھل کر چھینکیں یہ صحت کے لئے مفید ہے۔