کھلاڑیوں کامیڈل جیتناملک کیلئے فخرکی بات:وزیراعظم مودی

نئی دہلی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے گولڈکوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی کھیلاڑیوں کی شاندارکارکردگی کی تعریف وتوصیف کرتے ہوئے اتوارکواپنی ‘من کی بات’ پروگرام میں کہاکہ میڈل جیتناکھلاڑیوں کے لئے فخراورخوشی کی بات ہوتی ہے ۔ساتھ ہی یہ پورے ملک کے لئے اورتمام شہریوں کے لئے عظیم فخرکامقام ہے ۔مسٹرمودی نے آکاش وانی سے ہرماہ نشر ہونے والے اپنے ‘من کی بات’پروگرام میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے تیسرے بہترین مظاہرے کاخاص طورسے ذکرکرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیامیں21ویں دولت مشترکہ کھیلوں کاانعقادہوا۔دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان سمیت 71ممالک نے حصہ لیا۔جب اتنابڑاانعقادہو،پوری دنیاکے ہزاروں کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہوں،اندازہ کرسکتے ہیں کس طرح کاماحول رہاہوگا۔جوش وجذبے ،امنگیں،امیدیں،خواہشیں اورکچھ کردکھانے کاعزم۔جب اس طرح کاماحول ہوتوکون ہوگاجواپنے آپ کواس سے روک سکتاہے ۔