کھجور کے طبی فوائد

کھجور کا ا ستعمال صرف سنت رسول ﷺ ہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد بھی پیش بہا ہیں ۔ کھجور کا استعمال آپ کی بہتر صحت کا ضامن ہوسکتا ہے ۔ کھجور کو ہمیشہ سے ہی طاقت ور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کے خلاف موثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں آئیرن ،کیلشیم ، فاسفورس اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو توانائی بخش ثابت ہوتے ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کیلئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال آپ کی جسمانی طاقت میں بھرپور اضافہ کرتا ہے ۔

مٹر سے جلد کی حفاظت
مٹر کا ابٹن : مٹر کو سکھاکر اور پیس کر بنا ابٹن چہرے پر لگانے سے دھبے اور داغ دور ہوجاتے ہیں ۔
جلنے پر : مٹر کو پیس کر بدن کے جلے مقام پر لگانے سے جلن ٹھیک ہوتی ہے ۔
چھرے کیلئے : بھونی ہوئی مٹر کے دانوں اور سنترے کے چھلکوں کو دودھ میں پیس کر چہرے پر لگانے سے جلد کے رنگ میں نکھار آتا ہے ۔
انگلیوں میں سوجن : موسم سرما میں اگر انگلیاں سوج جائیں تو مٹر کے دانوں کا مرکب بناکر کنکنا ہونے پر اس میں انگلیوں کو ڈبو کر رکھنا چاہئے ۔