کھانا استعمال کے لائق ہے یا نہیں

ہم لوگ فریزر اور فریج میں بہت سی چیزیں اور کھانے بناکر رکھ دیتے ہیں تاکہ سہولت ہو ۔ اگر کبھی کافی دنوں کیلئے گھر سے جانا پڑے اور واپسی پر یہ یقین کرنا کہ کہیں ہماری عدم موجودگی میں بجلی کافی دیر کیلئے چلی نہ گئی ہو اور کھانے خراب نہ ہوگئے ہوں ۔ یوں کریں کہ برف جما کر ایک پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں اگر واپسی پر یہ ڈلیاں اپنی اصلی شکل میں جمی ہوئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اول تو بجلی گئی نہیں اور اگر گئی بھی ہے تو اتنی دیر کیلئے نہیں کہ کھانے خراب ہوجائے اور اگر ڈلیاں پگھل کر دوبارہ برف جمی ہوئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ بجلی کافی دیر کیلئے گئی تھی اور کھانوں کی صحت مشکوک ہوچکی ہے اور اب کھانے کے لائق نہیں رہے ۔