کک 18 ویں کامیابی کے بعد انگلینڈ کے چوتھے کامیاب کپتان

ڈربن۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم نے  جنوبی افریقہ کیخلاف ڈربن ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی  تو یہ الیسٹر کک کی 42 ویں ٹسٹ  میں 18 ویں کامیابی تھی جس نے انہیں سابق کپتان مائیک بریئرلی کے ہم پلہ کردیا جنہوں نے 31 ٹسٹ میں اٹھارہ فتوحات حاصل کی تھیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ میں مائیکل وان 26  کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ اینڈریو اسٹراؤس 24  فتوحات کے ساتھ دوسرے اور پیٹر مے 20  کامیابیوں کی بدولت تیسرے نمبر پر ہیں۔ الیسٹر کک اٹھارہ کامیابیوں کی بدولت اب مائیک بریئرلی کے ساتھ کامیاب ترین انگلش کپتانوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔