کڑپہ اسٹیل پلانٹ آندھراوالوں کا حق :لوکیش کا ٹوئیٹ

حیدرآباد ، 26جون ( یو این آئی) آندھر اپردیش کے وزیر پنچایت راج نارالوکیش نے آندھراپردیش تنظیم نوقانون میں کئے گئے وعدہ کے مطابق ریاست کے ضلع کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے وعدہ کو پورانہ کرنے پر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیل پلانٹ آندھراوالوں کا حق ہے ۔لوکیش جو اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند ہیں،نے تلگو زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس مسئلہ پر ان کی تلگودیشم پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش اور رکن قانون ساز کونسل بی ٹیک روی کی بھوک ہڑتال پربھی مرکز نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔