کچھ جہد کار ماویسٹوں کے سرپرست : بی جے پی

حیدرآباد 30 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے کچھ جہد کار ماویسٹوں کے سرپرست ہیں۔ تلنگانہ بی جے پی نے یہ الزام عائد کیا ہے ۔ ان جہد کاروں کو مہاراشٹرا پولیس نے 28 اگسٹ کو گرفتار کیا تھا ۔ پارٹی ترجمان کرشنا ساگر راو نے الزام عائد کیا کہ جو جہد کار گرفتار کئے گئے ہیں وہ یقینی طور پر ماویسٹوں کے سرپرست ہیں ۔ یہ لوگ دانشوروں اور ماہرین کا چولا پہنے ہوئے ہیں ۔ تاہم انہوں نے کسی شخصیت کی نشاندہی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھیما ۔ کوریگاوں میں تشدد منصوبہ بند تھا اور یہ سب کچھ ان سرپرستوں کی نگرانی میں طئے شدہ امر تھا ۔