کچن میں احتیاطی تدابیر

سب سے پہلے ان کی توجہ کچن کی صفائی پر مرکوز رہنی چاہئے۔ پکوان کے وقت سوتی کپڑے استعمال کریں ۔ سیلنڈر کی ٹیوب کو روزانہ چیک کرتے رہیں اور یہ دیکھتے رہیں کہ گیاس لیکیج تو نہیں ہورہی ہے۔ چاقو اور درانتی کو صحیح جگہ میں رکھیں۔ مسطح پتھر یا چوبینہ ٹکڑے پر رکھ کر سبزیاں کاٹیں۔ مسالے جات ایک طرف رکھیں۔ چولہے کے قریب ٹھہر کر اونچائی سے کوئی چیز نہ نکالیں، اگر توازن بگڑ جائے تو آپ چولہے پر گر پڑیں گی جس سے آپ کی جان کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ سیدھا ؍ کھڑے ہوکر پکوان کریں۔ اپنے جسم کو غیرضروری طور پر موڑنے کی کوشش نہ کریں۔ موسم گرما میں اگزاسٹ فین آن کریں۔ دوران پکوان، پسینہ سے چہرے کی جلد متاثر ہونے کا امکان رہتا ہے۔ وقفہ وقفہ سے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں، اس سے آپ کو راحت و سکون ملے گا۔ برتنوں کی صفائی میں تاخیر نہ کریں۔ پکوان اور برتنوں کی صفائی کے وقت پیروں کے نیچے پیڈ استعمال کریں۔ اس طرح کھڑے رہنے سے ایڑی متاثر نہیں ہوگی۔