کچن بیوٹی کلینک

ٹماٹر : ٹماٹر کو بلینڈر میں بلینڈ کرکے ململ کے کپڑے سے چھان لیں ۔ آدھا پیالی لیموں کا رس اور آدھا پیالی ٹماٹر کا رس ملاکر اس میں ایک چائے کا چمچہ گلیسرین ، دو چائے کے چمچے عرق گلاب ملالیں ۔ یہ لوشن رنگ صاف کرنے کیلئے مفید ہے ۔ ایک ٹماٹر کو کوٹ کر چہرے پر ملیں ۔ بیس منٹ کے بعد دھولیں جلد کی حفاظت کیلئے بہترین ہے ۔
ادرک : ادرک کا دو تین انچ کا ٹکڑا لیں ۔ اسے چھیل لیںاور جس جگہ سے بال گر رہے ہوں وہاں ادرک کا ٹکڑا رکھ کر مساج کریں ۔ دن میں دو تین بار یہ عمل کریں ۔ بال دوبارہ اُگ آئیں گے یہ نسخہ بالوں کو گرنے سے روکنے کیلئے بھی مفید ہے ۔
پیاز : سر میں خارش کیلئے پیاز کا اتنا عرق لیں جوکہ پورے سر کیلئے کافی ہو ۔ اس سے سر کا مساج کریں ۔ ایک دن کے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں ۔ پھر نیم گرم سر کے سے متاثرہ حصے پر مساج کریں اور اگر خشکی سکری اوپر ہوتو تولیہ سے صاف کرلیں ۔
بیسن : چکنائی کی وجہ سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ۔ اس طرح چہرے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے ۔ چکنی جلد ہوتو بیسن سے چہرہ دھولیں ۔ کچھ دن یہ عمل کریں دانے نکلنا بند ہوجائیں گے ۔