کپڑے دھونے والے خوشنما ’’ڈیٹرجنٹ‘‘بچوں کیلئے انتہائی خطرناک

فی الحال کپڑے دھونے کے یہ ڈیٹرجنٹس جو جل (Gel) کی صورت میں تیار کئے گئے ہیں۔کیونکہ ایک بار دھونے میں استعمال ہونے کی مقدار والے یہ چھوٹے چھوٹے چمکدار شوخ رنگوں والے ڈیٹرجنٹس چھوٹے بچوں کیلئے بہت پُرکشش ثابت ہورہے ہیں اور ان کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ بچے کپڑے دھونے والے ان کمیکلس کو سوئٹس اور کینڈی سمجھ کر چبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برطانیہ کے بچوں کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کے پاس گزشتہ 18 ماہ کے دوران دو سال سے کم عمر ایسے کئی بچے لائے گئے جو ڈیٹرجنٹ زہر خورانی کا شکار ہوئے تھے۔ ان میں سے ہر بچے کی غذائی نالی (Oesophagus) اس تیز کیمیائی مادے کی وجہ سے خطرناک حد تک جل گئی تھی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہاں بھی چھوٹے بچوں کو اس قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹرجنٹ نگلنے والے بہت سے بچوں کی ہوائی نالیاں اتنی زیادہ سوج گئی تھیں کہ انھیں سانس لینے کیلئے نلکی لگانے (Intubation) کی ضرورت پیش آئی۔ کئی بچوں کو آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا اور ایک بچے کے زخمی ٹشوز الگ کرنے کیلئے سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران ہمارے پاس آنے والے ایسے بچوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جنھوں نے اس سیال ڈیٹرجنٹ کے پیکٹ کو چبا لیا تھا اور یہ زہریلا محلول نگلنے کے بعد شدید تکلیف سے دوچار تھے۔ ڈیٹرجنٹ کے ان پیکٹوں کے رنگ اور ظاہری شکل و صورت چھوٹے بچوں کو بہت پُرکشش محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ لانڈری ڈیٹرجنٹ گھروں میں استعمال ہونے والا وہ پراڈکٹ ہے جسے بچوں نے حادثاتی طور پر سب سے زیادہ نگلا تھا۔