کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آگیا، مریم نواز

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ ساڑھے چار سال سے جاری کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آپہنچا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے متحدہ اپوزیشن کے آج کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی بات کی تائید کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر 2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں ، 2018ء کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن بن جائیں گے۔