کویت میں 2020ء تک رعایتیںخاتمہ کا منصوبہ

کویت سٹی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت مالی پریشانیوں کا شکار ہے کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ اس لئے وہ عوام کیلئے تمام قسم کی رعایتیں 2020ء تک ختم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وزارت فینانس سرکاری رعایتوں پر غورکررہی ہے اور بتدریج ان میں اس وقت تک کمی کرنا چاہتی ہے جب تک کہ 2020ء تمام رعایتیں ختم ہوجائیں۔ یہ خبر روزنامہ القباس سے شائع کی گئی ہے۔ سرکاری رعایتیں اور سماجی امداد کے تخمینہ کے بموجب جاریہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب امریکی ڈالر سے متجاوز ہیں جو منصوبہ بند اخراجات کا 5 فیصد ہیں۔ تیل کی دولت سے مالا مال امارت پہلے ہی ڈیزل اور کیروسین پر رعایتیں برخاست کرچکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں کے مطابق ان کی قیمت حاصل کی جارہی ہے۔ ستمبر میں کویت نے جزوی طور پر پٹرول پر رعایتیں برخاست کردی تھیں جس کی وجہ سے ایک سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا۔ چنانچہ کویت کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے تازہ انتخابات ضروری ہوگئے تھے۔