کویت میں 15 ہندستانیوں کی سزائے موت ، عمر قید میں تبدیل : سشما

نئی دہلی ۔ /30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ کویت کی ایک جیل میں قید 15 ہندوستانیوں کو دی گئی سزائے موت اب عمر قید میں تبدیل کردی گئی ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے 119 ہندوستانیوں کو دی گئی سزاؤں کو گھٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ’’امیر کویت نے 15 ہندوستانیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے ‘‘ ۔ سشما سوراج نے امیر کویت کے اس احمر دس وکرما فرمائی کے خیرسگالی جذبہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ جیلوں سے رہا ہونے والے تمام ہندوستانی شہریوں کو ممکنہ مدد فراہم کرے گا ۔