کوہیر میںتالاب خشک ‘ فصلیں تباہ

کوہیر۔26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل کے اطراف و اکناف علاقوں میں ناکافی بارش کی وجہ سے خریف کی تقریباً 70 فیصد فصلیں تباہ ہونے کے دہانے پر ہے ۔ موسم برسات بکے تقریباً 3ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ بارش نہ کے برابر ہوئی ہے ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے تالاب خشک ہورہے ہیں ‘ موضع گڈگیار پلی کا بڑا تالاب خشک ہورہا ہے ۔ چھوٹا تالاب میں پانی ختم ہوگیا ہے اور اس طرح موضع بڑم پیٹ ‘ ماچر ریڈی پلی کا نرسا ریڈی تالاب ‘ موضع پیڈ گمل اور ناگی ریڈی ‘ وینکٹا پور ‘ چنتل گھٹ کے تالاب پوری طرح خشک ہوچکے ہیں ۔ تالابوں میں پانی ختم ہوجانے سے باٰؤلیاں اور بورویلس میں پانی ختم ہورہا ہے ۔ اس کی وجہ سے شعبہ زراعت ٹھپ ہوجانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ کوہیر منڈل کے کسانوں نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں عوامی زندگی کا انحصار صرف شعبہ زراعت پر ہی منحصر ہے ۔ ہر سال کے حساب سے بہت کم بارش ہوئی ہے ۔ ناکافی بارش کی وجہ سے دالوں کی فصل تباہ ہوئی ہے ۔ محکمہ زراعت کے عہدیدار کے مطابق اس سال کوہیر منڈل میں مونگ 210 ایکڑ ‘ اڑوڑ104 ‘ تور 105 ایکڑ ‘ 1150 میں سویا بین ‘ مکئی 2995 ایکڑ ختم ریزی کی گئی ہے ۔ تمام فصلیں کافی متاثر ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ادرک ‘ موز ‘ گنا ‘ ترکاریاں ‘ پیاز وغیرہ کی فصلیں متاثر ہوئی ہے ۔ کسانوں نے بتایا کہ اگرچہ آئندہ دنوں میں بارش نہیں ہوتی ہو تو پینے کے پانی کے وجود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ ابھی سے ہی ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ۔