کوہلی کی جرسی پر 18 نمبر کیوں؟

نئی دہلی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یہ رواج عام ہے کہ ایتھلیٹس اور کھلاڑی مخصوص نمبرات کی جرسی پہننا پسند کرتے ہیں ، اگر ہندوستانی سوپر اسٹار ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اسی طرح 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرتے ہیں۔ ٹسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ ویرات کوہلی کی مخصوص نمبر کی جرسی استعمال کرنے کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس نمبر سے جذباتی لگاؤ ہے۔ 27 سالہ کوہلی کے والد پریم کوہلی 18 دسمبر 2006 کو انتقال کر گئے تھے، اس وقت کوہلی کی عمر 18 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنا لیا۔ ویرات کوہلی کے والد اپنے بیٹے کو ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھنے کی آرزو لئے دنیا سے چلے گئے۔