کوہلی ورلڈ کپ میں 9 ٹیموں سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین

نئی دہلی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بیٹنگ کے کنگ ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی 41 سنچریوں کی بدولت ایک دو نہیں بلکہ کئی ٹیموں پر بھاری ہیں۔ کوہلی نے اپنے شاندارکیریئر میں 227 میچوں میں 41 سنچریاں بنا ڈالی ہیں اور وہ ورلڈ ریکارڈ حامل ہم وطن سچن تندولکر 49 ون ڈے سنچریوں کے عالمی ریکارڈ سے صرف آٹھ سنچریاں دور ہیں اور اگلے ایک سال میں وہ سچن کے عالمی ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔ہندوستانی کپتان اپنی ونڈے سنچریوں کے معاملے میں جہاں اکیلے کئی ٹیموں پر بھاری پڑیں گے وہیں ٹیم ونڈے سنچریوں کے معاملے میں ورلڈ کپ کے دیگر تمام نو ٹیموں پر بھاری پڑیں گی۔ کوہلی، نائب کپتان روہت شرما اور اوپنر شکھر دھون کی تکڑی بھی ونڈے سنچریوں کے معاملے میں دیگر تمام نو ٹیموں پر بھاری پڑے گی۔ کوہلی کی 41 سنچریوں کے مقابلے میں ورلڈ کپ کی کئی ٹیمیں ان سے بہت پیچھے ہیں۔ افغانستان کی ورلڈ کپ ٹیم نے جملہ 13 سنچریاں، بنگلہ دیش نے 31 سنچریاں، سری لنکا نے 13 سنچریاں اور ویسٹ انڈیز نے 40 سنچری بنائی ہیں۔دفاعی چمپئن آسٹریلیا کی ورلڈ کپ ٹیم کے 46 سنچریاں، پاکستان کے 44 سنچریاں اور نیوزی لینڈ کے 51 سنچری ہیں۔ کوہلی سے تھوڑا آگے میزبان انگلینڈ کے60 سنچریاں اور جنوبی افریقہ کے 61 سنچریاں ہیں۔ورلڈ کپ کی 10 ٹیموں کو دیکھا جائے تو اکیلے ہندستان کی 91 سنچریاں ہیں جو دیگر تمام نو ٹیموں پر بھاری پڑتی ہیں۔ ہندستان کی 91 سنچریوں میں کوہلی کی 41، روہت کی 22 اور شکھر کی 16 سنچریوں کی حصہ داری ہے۔ ان سب سے اوپر تین ہندوستانی بیٹسمینوں کی ہی 79 سنچریاں ہیں جو باقی ٹیموں کی جملہ سنچریوں سے زیادہ ہیں۔ اس میں اگر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی نو سنچریوں کو شامل کردیا جائے تو ہندوستانی ٹیم کے چار بیٹسمینوں کی سنچریوں کی تعداد ہی 88 ہوجاتی ہے۔