کوکٹ پلی میں بی جے پی امیدوار کانتا راؤ کی انتخابی مہم کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : این ٹی راما راؤ کی دختر جو سابقہ یو پی اے میں وزیر رہ چکی ہیں اور اب کانگریس سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شامل ہوچکی ہیں نے آج حلقہ اسمبلی کوکٹ پلی میں بجائے اپنی بھتیجی سہاسنی کے بی جے پی امیدوار کانتا راؤ کی انتخابی مہم کا افتتاح کیا ۔ ٹی ڈی پی نے این ٹی آر کے فرزند این ہری کرشنا جو اس سال سڑک حادثہ میں جان بحق ہوچکے ہیں کی بیٹی سہاسنی کو کوکٹ پلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے ۔ 43 سالہ سہاسنی ایک سماجی جہدکار ہیں اور ان کے حلقہ میں آندھرائی ووٹرز کا اچھا خاصہ اثر و رسوخ پایا جاتا ہے ۔۔