کوکٹ پلی میں آٹو میں نعش دستیاب

حیدرآباد۔30 نومبر ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سڑک پر رکھے آٹو میں مردہ شخص دستیاب ہوا ۔ پولیس نے فوری مقام پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا  اور متوفی کی شناخت کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ آٹو بھی اسی شخص کا ہے جس کی آٹو میں نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 30سالہ ملیش جو آٹو ڈرائیور تھا ‘ ایرہ گڈہ کا ساکن تھا ۔ وہ کل آٹو میں روزگار کیلئے مکان سے نکلا جو واپس نہیں پہنچا اور اسی کے آٹو میں مشتبہ طور پر اسکی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مشتبہ حالات میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔