کوڑنگل میں یوم اساتذہ کا انعقاد

کوڑنگل۔ 7 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل مستقر کے ایک نمائندہ تعلیمی ادارہ نوین آدرش کانوینٹ ہائی اسکول میں آنجہانی سروے پلی رادھا کرشنن کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بڑے پیمانے پر یوم اساتذہ منایا گیا۔ اس ضمن میں پرنسپل پریش راج نے موظف اساتذہ کو تہنیت پیش کی جبکہ اسکولی اساتذہ کی لچھمی مدیراج کرسپانڈینٹ نے گل پوشی کی۔ کہنہ مشق بزرگ اساتذہ مسرز کالپا، نرسوجی، موگلپا وشیلا دیوی موظف گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے استاذ و شاگرد کے رشتہ کو واضح کیا۔ طلباء پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کی قدر منزلت کرتے ہوئے حصول علم میں دلچسپی لیں اور آنجہانی رادھا کرشنن کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں۔ سال حال مدرسہ ہذا کی دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج پر اساتذہ کی ستائش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مسرز سائی کمار، ملک ارجن، برہما رامیکا، شکنتلا ، شاہانہ بیگم، شری وائی، شاہانہ، عائشہ، عبدالحکیم، طیبہ، سریش، ناگیندر ماں اور بالامنی اساتذہ کے علاوہ طلباء و دیگر معززین شہر قابل ذکر ہیں۔ بعدازاں کلچرل پروگرامس، ڈانس، ڈرامہ وغیرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ طلباء و طالبات کے بہترین مظاہرہ پر حاضرین نے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ مسٹر نریش راج نے شکریہ ادا کیا۔