کوڑنگل میں پلے وکاسم پروگرام کا کامیاب انعقاد

کوڑنگل۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل کے نمائندہ موضع نندی گاؤں کلاں میں پلے وکاسم پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اسپیشل آفیسر للت کمار ‘ روی کمار تحصیلادر ‘ ویرا برہما چاری ایم پی ڈی او ‘ مدھو سدن ریڈی ‘ ای او پی آر ڈی اور مسٹر وینکٹ رام ریڈی ایم ای او وغیرہ نے حصہ لیا ۔ مذکورہ تمام عہدیداران نے آبادی میں دورہ کرتے ہوئے مقامی طور پر لوگوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔