کوڑنگل میں حکومت کی دعوت افطار

کوڑنگل۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے تمام روزہ داروں کے لئے بمقام کے وی ایس فنکشن ہال میں مسٹر روی کمار تحصیلدار کی زیرنگرانی بڑے پیمانے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے وابستہ منڈلوں کے سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ دعوت طعام سے قبل کھجور اور مختلف اقسام کے میوؤں سے روزہ کشائی کا انتظام کیا گیا جس کے فوری بعد حافظ عبدالکریم اشرفی کی امامت میں نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی عمل میں آئی۔ مولوی موصوف نے آپسی بھائی چارہ اور امن عالم کے لئے رقت انگیز دعا کی۔ تحصیلدار کی راست نگرانی میں محکمہ مال کے عملے کے ارکان نے پکوان تیار کروایا۔ دعوت افطار میں شرکت کرنے والے اہم شرکاء میں مسرز وینکٹ ریڈی دیشمکھ سرپنچ ، ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ، ستیا نارائن ریڈی سب انسپکٹر پولیس، آنندم ریونیو سب انسپکٹر، سلطان بہاء الدین گلشن، امتیاز احمد، ظفر اللہ خان، عبداللہ خان اجمیر، سائی ریڈی، رام ریڈی، سنتوش، پرتاپ ریڈی، انجلیا وی آر اے تعلقہ پریسیڈنٹ گوپال، شیخ مختار احمد صدیقی، محمد قاسم، عبدالواحد، سید شہباز پاشاہ قادری، عبدالقادر، شبیر احمد کے علاوہ سیاسی، سماجی قائدین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

برقی شاک سے کسان فوت
یلاریڈی۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کونڈا پور سے تعلق رکھنے والا 45سالہ بھیمیا برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر مہیش کے مطابق بھیمیا اپنے کھیت کے پاس بورویل موٹر درست کررہا تھا کہ حادثاتی طور پر شاک لگنے سے یہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے بانسواڑہ دواخانہ منتقل کیاجارہا تھا کہ وہ درمیان میں دم توڑ دیا۔ متوفی کو بیوی منجولا، دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔