کولم پلی میں عرس شریف

حیدرآباد۔/24جنوری، ( ای میل ) حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی قدس سرہ العزیز ؒ کا 544 واں عرس شریف بمقام آستانہ قتالیہ موضع کولم پلی نارائن پیٹ منڈل محبوب نگر میں حسب عملدرآمد قدیم جمادی الاول کی آخری جمعرات 31جنوری مطابق 24 جمادی الاول کو منایا جائے گا۔ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء ، محفل نعت، محفل سماع جلسہ کے اختتام پر منعقد ہوگی جس کو مہمان مقرر مخاطب کریں گے۔ جلسہ کی نظامت شاہ محمد برہان الدین وارثی کریں گے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ مولانا سید شاہ فضل المتین چشتی گدی نشین بارگاہ حضرت غریب نواز ؒ اجمیر شریف، مولانا سید شاہ اسمعیل حسینی سجادہ نشین روضہ جلالیہ گوگی شریف ، خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری، سجادہ نشین آستانہ قادریہ بگدل شریف، مولانا سید شاہ صغیر اللہ شاہ رفاعی القادری صدر چوک پنگنڈہ شریف، مولانا سید شاہ سجاد حسینی متوالے پیراں سجادہ نشین مانوی، مولانا سید شاہ خلیل اللہ محمد محمدالحسینی برادر سجادہ نشین گلسرم، مولانا سید شاہ قاسم قادری المعروف سرکار پاشاہ سجادہ نشین آستانہ گلی محل بیجا پور، مولانا سید شاہ محمد کمال احمد چشتی القادری المودی فیصل بابا، سجادہ نشین آستانہ سبیل اللہ دبیر پورہ، مولانا سید شاہ اکبر محی الدین حسینی قادری المعروف شکیل پاشاہ برادر سجادہ نشین درگاہ حضرت امام علی شاہ بالا پور حیدرآباد، مولانا محمد شاہ قادری ، مولانا سید شاہ سرخیل آقا آستانہ عبداللہ شاہ ولی حق چمن، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی حیدرآباد، مولانا شاہ محسن بابا قادری چشتی آستانہ کملی والے بابا، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری سجادہ نشین گنج انوار، حضرت سید شاہ مرشد پیر قادری سجادہ نشین آستانہ قادیہ ارکنڈہ حضرت ابوالکہف کیفی شاہ سید افضل حسینی بیابانی سجادہ نشین کشفی چمن حیدرآباد، شہر حیدرآباد و اضلاع کے علاوہ دوسری ریاستوں کے بارگاہوں کے سجادگان و مشائخین عظام اور ممتاز علمائے کرام شرکت کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ تمام محافل کی نگرانی مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین و متولی بارگاہ عالیہ قتالیہ کولم پلی کریں گے اور مولانا سید شاہ رحمت اللہ حسینی مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی کریں گے۔ 25 جمادی الاول بروز جمعہ بعد نماز فجر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، درود شریف، بعد از سلام تقسیم تبرکات ہوں گے۔ سید شاہ آیت اللہ حسینی نے تمام مریدین ، معتقدین ، عاشقان اولیاء و عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔