کوفتے انڈے

اجزا:۔قیمہ آدھا کلو ، انڈے چھ عدد ،گھی ایک پاؤ ، پیاز ایک پاؤ ،ادرک چھٹانک ، زیرہ ایک چٹکی ، لونگ دو عدد ، کالی مرچ چھ عدد ،ہلدی آدھا چمچ ،لال مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، بھنے ہوئے چنے آدھی چھٹانک، خشخاش ایک چمچ ، دہی ایک پاؤ ۔
ترکیب :۔قیمہ باریک پیس لیں ، آدھی پیاز ، لہسن ادرک ، زیرہ ، لونگ ، کالی مرچ ، چنے اور خشخاش باریک پیس لیں ۔پھر فرائی پین میں گھی ڈال کر ان کو تلیں اور علیحدہ نکال کر رکھ لیں ۔ اسی گھی میں باقی ماندہ پیاز کے باریک لچھے کاٹ لیں اور گھی میں تل لیں ۔ اسی میں ادرک لہسن ، زیرہ ، لال مرچ ، ہلدی ڈال کر بھونیں ۔ دہی کا پانی خشک ہوجائے تو ایک پیالی پانی ڈال کر بھونیں ، پانی پک جائے تو اس میں تلے ہوئے ۔ کوفتے ڈالیں ۔ پانی خشک ہوجائے تو حسب ذائقہ شوربہ رکھ کر اتار لیں ۔ انڈے اُبال کر ٹکڑے کرلیں اور شوربے میں ڈال دیں اور مزے سے کھائیں ۔