کورٹلہ میں اسکالرشپ درخواستوں کیلئے مفت آن لائین خدمات

کورٹلہ /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ اور ایس آئی او کی جانب سے ا قلیتی اسکالرشپ تعلیمی سال 2014-15 کے درخواستیں مفت آن لائین فراہم کی جارہی ہیں ۔ صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ جناب الیاس احمد خان ، جناب محمد عبدالرحیم صدر ایس آئی او نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پری میٹرک یعنی جماعت اول تا ہشتم تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سالانہ ایک ہزار روپئے اور ساتویں تا دہم جماعت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو پانچ ہزار روپئے جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ سے بھی خواہش کی کہ وہ اسکالرشپ کے ضمن میں طلباء کی رہنمائی کریں ۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے متعلقہ مدارس کے ذمہ داروں سے رجوع ہوکر ضروری اسنادات جیسے گذشتہ سال کی پروگریس رپورٹ آدھار کارڈ زیراکس بینک اکاونٹ پاس بک زیراکس راشن کارڈ زیراکس ، طلباء کے دو عدد فوٹو اور انکم سیلف ڈکلریشن کے ساتھ دفتر جماعت اسلامی کورٹلہ پر رجوع ہوں مزید تفصیلات کیلئے موبائل نمبر پر 9441094129 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔