کوبیر منڈل کے مواضعات میں پانی کی قلت

ناکارہ بورویلس کی مرمت اور موثر آبی سربراہی کا عوامی مطالبہ
کوبیر (ضلع عادل آباد) /31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل اطراف و اکناف کے مختلف مواضعات میں بورویل نہ ہونے پر اور ناکارہ بورویلس سے عوام کو پینے کے پانی کیلئے تکلیف ہونے پر اس مسئلہ کی عوامی نمائندوں سے شکایت کی کہ جلد از جلد بورویلس ٹھیک کراکر عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کریں ۔ عوام نے یہ بھی کہا کہ اپریل کے مہینے میں پینے کے پانی کیلئے بہت زیادہ تکلیف ہوسکتی ۔ چونکہ جاریہ سال برقی کٹوتی سے فصلیں سوکھ گیئں اور پینے کے پانی کیلئے بجلی کا انتظار کرنا پڑا اور ناکافی بارش سے زمین میں پانی کی کمی پائی جاسکتی ہے ۔ گزشتہ سال سے جو بھینسہ گڈانہ واگو ڈیم کے تحت پینے کے پانی کی پائپ لائن منڈل کے مواضعات کو لائی جارہی اس مسئلہ کو اعلیٰ عہدیداروں کے پیش نظر رکھیں ۔ مواضعات کی عوام نے عوامی نمائندوں کو تمام مسائل حل کیلئے یادداشت پیش کی ۔ بعد ازاں اس سلسلہ میں عوامی نمائندوں نے مواضعات میں ہورہی پریشانیوں کے تعلق سے کئی بار کوبیر ایم پی ڈی او آفس میں شریمتی وناجہ ایم بی ڈی او کی جانب سے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کئے جانے پر اس موقع پر آئے ہوئے مختلف گرام پنچایتوں سے سرپنچس اور ایم پی ٹی سیز نے اپنے اپنے گرام پنچایت کے عوامی مسائل کو پیش کیا ۔ علاوہ ازیں خاص طور پر بتایا گیا سربلی گرام پنچایت مرلا گونڈا گرام پنچایت ، نگواگرم پنچایت ۔ ڈوڑرنا گرام پنچایت ۔ پارڈی گرام پنچایت اور دیگر مواضعات میں ناکارہ بورویلس کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور عہدیداروں نے عوامی مسائل پر غور کرنے سے لاپرواہی کررہے ہیں ۔ بعد ازاں کوبیر ایم پی ڈی او نے اس اجلاس کے دوران عوامی نمائندوں کی تفصیلات پر غور کرنے کے بعد تمام عہدیداروںکو مسئلے سے واقف کروایا ۔ پینے کے پانی کیلئے شدید قلت والے علاقوں پر بورویلس ڈالنے اور ناکارہ بورویلس کو ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ۔ لیکن عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ عوام کے اس مطالبہ کو حل اور پریشانیوں کو دور کرنے اب تک عملی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ عوامی نمائندوں نے عوام کو تیقن دیا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ریاستی حکومت کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کی جائے گی اور ضلع کلکٹر سے اپیل کریں گے کہ عوامی مسائل کو حل کروائیں۔