کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان میں نہیں اترا، شہری ہوابازی کی وضاحت

اسلام آباد۔27 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی طیارے کی سوشل میڈیا پر افواہوں کے سارے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی ائرپورٹ پرآمد کی افواہ میں صداقت نہیں۔25 اکتوبر کو ایوی شار نامی ایک اسرائیلی صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، تاہم وہ طیارہ دارالحکومت تل ابیب سے براہ راست اسلام آباد نہیں پہنچا بلکہ طیارے کے پائلٹ نے چالاکی کرتے ہوئے پہلے اسے 5 منٹ کے لیے عمان میں لینڈ کروایا اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔اسرائیلی صحافی کیٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں اور افواہوں کا ایک سیلاب امنڈ آیا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تردیدی جواب میں کہاکہ ’’ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے اور نہ اسرائیل سے‘‘۔