کوئلہ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خصوصی عدالت نے آج سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ امرکونڈہ مرگادنگل کول بلاک الاکیش اسکام کیس میں ماخوذ 2 ملزمین بشمول کانگریس لیڈر اور صنعتکار نوین جندال کے خلاف چارج شیٹ کے ساتھ دستاویزات کی نامکمل کی کاپیاں انہیں ( ملزمین ) سربراہ کریں ۔ جب کہ کیس کے بعض ملزمین بشمول نوین جندال نے عدالت کو مطلع کیا کہ سی بی آئی نے انہیں دستاویزات کا جزوی حصہ سربراہ کیا ہے جس میں بعض لاپتہ یا پھر بعض قانونی حیثیت نہیں رکھتے ۔ جس کے بعد خصوصی عدالت سے تحقیقاتی ایجنسی کو یہ ہدیت دی ہے ۔ بعض ملزمین نے عدالت کو بتایا کہ دستاویزات کے جزوی حصہ کی جانچ کی گئی جب کہ بعض الزام عائد کیا کہ بعض دستاویزات ناقص اور نا مکمل ہیں ۔ ملزمین کے وکیل نے سی بی آئی کی جانب سے مکمل دستاویزات اور چارج شیٹ کی فراہمی کے بعد اس کے مطالعہ کے لیے مزید مہلت طلب کی ۔ انہوں نے شکایت کی سی بی آئی نے سی ڈی کی شکل میں جو دستاویزات حوالے کی ۔ اس کی قانونی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ ہارڈ کاپی اور سی ڈی میں فرق پایا جاتا ہے ۔ تاہم سینئیر پبلک پراسیکویٹر ( سرکاری وکیل ) وی کے شرما نے بتایا کہ سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ مدھوگوڑا کے سواء کیس کے تمام ملزمین اور ان کے نمائندہ وکلاء کو چارج شیٹ کے ساتھ مکمل دستاویزات حوالے کردئیے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود انہیں وکلاء دفاع نے سی بی آئی کو ای میل کرتے ہوئے نا مکمل دستاویزات کی نقولات روانہ کرنے کی خواہش کی ہے اور 10,398 صفحات پر مشتمل دستاویزات کو سی ڈی کی شکل میں دئیے گئے ہیں ۔ یہ کیس جندال گروپ کمپنیز، جندال اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ اور گگن اسپنچ ائرن پرائیوٹ لمٹیڈ کو کوئل مختص کرنے میں بے قاعدگیوں سے متعلق ہے ۔۔