کوئلہ اسکام کیس: سابق سکریٹری اور دیگر پانچ جرم کے مرتکب

نئی دہلی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے سابق کول سکریٹری (معتمد کوئیلہ) ایچ سی گپتا کو مغربی بنگال میں کوئلہ بلاکس کی تخصیص سے متعلق مقدمہ میں مجرمانہ سازش اور رشوت ستانی جیسے جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ گپتا کے علاوہ سی بی آئی کے خصوصی جج بھارت پراشر کو بھی جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ خانگی ادارہ وکاس میٹلس اینڈ پاور لمیٹیڈ (وی ایم پی ایل) کے علاوہ وزارت کوئیلہ میں سابق جوائنٹ سکریٹری کے ایس کھروپا (جو اب بھی برسر خدمت ہیں) اور اُس وقت کے ڈائرکٹر (سی اے آئی) کے سی سامریہ کو بھی قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ خانگی ادارہ کے منیجنگ ڈائرکٹر وکاش پاٹنی اور اس کے مجاز دستخط کنندہ آنند ملک کو بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔