کنیڈا میں جنگل کی آگ بچاؤ کارروائی جاری

اوٹاوا 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کنیڈا کی فوج آج دور افتادہ خود اختیار علاقے سے مقامی شہریوں کا تخلیہ کروانے کی دیگر شہریوں کی کوششوں میں شامل ہوگئی۔ اِس علاقے کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے یہاں مقیم افراد کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ اس دور افتادہ علاقے میں جو جنوبی مشرقی کنیڈا میں واقع ہے، سڑکیں نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔