کنہیا کے پروگرام میں شامل ہونے کی مخالفت

جالندھر،27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)کے طالب علم لیڈر اور ملک سے غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے کنہیا کمار کے آج یہاں شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ کے پروگرام میں شامل ہونے کی مخالفت کرنے والی متعدد تنظیموں کے کم سے کم 25کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔عام آدمی پارٹی(عاپ) کے والنٹیئر فرنٹ کی جانب سے منعقد اس پروگرام کیلئے کنہیا کمار کو مدعو کیا گیا ہے ۔پنجاب یوا مورچہ، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد، بجرنگ دل اور گؤ رکشا کے کئی حامیوں نے آج پروگرام کی جگہ احتجاج کیا۔