کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کی مخالفت

عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کی احتجاجی ریالی

حیدرآباد 28 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے حکومت کے فیصلہ پر جہاں کنٹراکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر ہے وہاں طلبہ نے اس فیصلہ کے خلاف اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ریاست کے بے روزگار نوجوانوں نے حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں سینکڑوں طلبہ نے احتجاج کیا اور چیف منسٹر کا پتلا نذر آتش کیا۔ طلبہ نے آرٹس کالج سے این سی سی گیٹ تک احتجاجی ریالی نکالی۔ احتجاجی طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سرکاری جونیر اور ڈگری کالجس میں کام کرنے والے کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو باقاعدہ نہ بنائے۔