کم جونگ کے حکم پر فوجی افسر گولیوں سے چھلنی

سیول، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اپنے ایک اعلیٰ سطحی فوجی افسر کو سرعام 90 گولیوں سے چھلنی کرواکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔مسٹر کم نے اس کی ذمہ نو افراد کو تفویض کیا، جنہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل ھیونگ جو سونگ پر جوانوں کو مقررہ حد سے زیادہ کھانا اور ایندھن دینے کے الزام لگے تھے ۔گزشتہ دنوں انہیں اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور غداری کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی کم اپنے دفاعی سربراہ ھیونگ یونگ کو مروا چکا ہے ۔’دی سن’ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فوجی افسر ھیونگ کو دارالحکومت پیونگ یونگ میں واقع ملٹری اکیڈمی میں سزائے موت دی گئی۔ ھیونگ نے 10 اپریل کو ایک سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا تھا جہاں جوانوں نے ان سے کہا تھا کہ اب نیوکلیئر ہتھیار اور راکٹ بنانے کے لئے ہم اور بھوکے نہیں رہ سکتے ۔ تب فوج کے اس افسر نے جوانوں کے خاندانوں کے لئے زیادہ چاول اور ایندھن دینے کی ہدایات دی تھیں۔ اس کے بعد شمالی کوریا ئی لیڈر کو ھیونگ کی یہ بات ناگوار گزری جس کے بعد مسٹر کم کے حکم پر ھیونگ کو سزا دی گئی۔