کم جونگ انتہائی چالاک شخصیت : ٹرمپ

ٹوکیو ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شمالی کوریا کے قائد کم جونگ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں انتہائی چالاک شخص سے تعبیر کیا جو یہ جانتا ہیکہ اسے اپنے ملک کی ترقی کیلئے نیوکلیئر ہتھیاروں سے دستبرداری اختیار کرنی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے صرف تباہی ہوسکتی ہے۔ اس سے کوئی اچھا کام نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی مستحکم معیشت کی بھی زبردست تعریف کی۔