کمپنی میں زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا تاہم اس شخص کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا جو چٹیال ضلع نلگنڈہ کا متوطن ایل بی نگر علاقہ میں واقع ایک اسٹیل کمپنی میں ملازم تھا  ۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص کمپنی میں مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس  مصروف تحقیقات ہے ۔