کمپنیوں کے زہریلے مادہ سے مچھلیوں کی ہلاکت ، کمپنیوں کی برقی منقطع

حیدرآباد ۔ یکم / نومبر (سیاست نیوز) فیکٹریوں سے خارج ہونے والے زہریلے مادہ کی وجہ تالاب کی مچھلیاں ہلاک ہوگیئں جس کی وجہ سے محکمہ برقی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 فارما کمپنیوں کے برقی کنکشن منقطع کردیئے ہیں اور ان کمپنیوں کو وقتی طور پر بند کردینے کیلئے پولیس کنٹرول بورڈ نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ضلع میدک کے سلطان پور موضع میں واقع گنڈی گوڈم تالاب ، اور گدے پوتارم کے ایماں تالاب میں فیکٹریوں سے خارج ہونے والے زہریلے مادے کی وجہ سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوگیئں اور مچھلیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار 29 کمپنیوں کو پی سی بی نے ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے ہیں اور 14 کمپنیوں کو وقتی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

 

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی
خصوصی ٹرینیں
حیدرآباد، یکم نومبر (یواین آئی ) مسافروں کے ہجوم کو کم کرنے کے مقصد سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کاچی گوڑہ ۔وشاکھاپٹنم ، وشاکھاپٹنم ۔تروپتی اور تروپتی ۔کاچی گوڑہ کے درمیان 12خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹرین نمبر07016کاچی گوڑہ۔وشاکھاپٹنم خصوصی ٹرین سات نومبر کو کاچی گوڑہ سے روانہ ہوگی۔ 8نومبر کو ٹرین نمبر 07488 وشاکھاپٹنم۔تروپتی اور9نومبر کو تروپتی ۔ کاچی گوڑہ ٹرین چلائی جائے گی۔