کمل ہاسن کے خلاف گوڈسے ،سے متعلق قابل اعتراض تبصرے پر ایف آئی آر درج

چینائی / نئی دہلی ۔14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو پولیس نے اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن کے خلاف ان کے متنازعہ تبصرے کی بناء پر کہ ’’ آزاد ہند کے پہلا انتہا پسند ایک ہندو تھا ‘‘ ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔ حالانکہ انہیں اسد الدین اویسی کی تائید حاصل ہوچکی ہے ۔ ناتھورام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جنہیں آج بابا ئے قوم کے نام سے جانا جاتا ہے اور لوگ انہیں مہاتما کہتے ہیں ۔ کمل ہاسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ باپوجی کودہشت گرد حملہ میں ہلاک کرنے والے شخص کو ہم اور کیا کہہ سکتے ہیں ۔یہ مسلم غالب آبادی والا علاقہ نہیں ہے ۔