کمسن لڑکی کی عصمت ریزی ‘ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر عصمت ریزی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ حیات نگر پولیس نے ایک کمسن لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ راجیش کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے ایک 17 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی اس نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور محبت کی آڑ میں لڑکی کے جذبات سے کھلواڑ کر رہا تھا جس نے 25 نومبر کو لڑکی کو ساتھ لے گیا عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے مطابق راجیش ایک کمپنی میں مشین آپریٹر تھا اور اسی کمپنی میں 17 سالہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ کام کرتی تھی ۔ اس نے لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھانس کر اس کا جنسی استحصال کیا ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔