کمسن لڑکی سمپ میں گرکر فوت

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو نامی شخص اپنے افراد خاندان کے ہمراہ کرایہ کے مکان کی تلاش میں در در بھٹک رہا تھا ۔ بے روزگاری اور مجبوری میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ وہ کرایہ کا مکان تلاش کر رہا تھا ۔ اس تلاش میں راجو پاپی ریڈی نگر چندا نگر پہونچا جہاں کھیل کے دوران اس کی 2 سالہ کمسن لڑکی مہا لکشمی پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس چندا نگر مصروف تحقیقات ہے ۔