کمسن طالبہ کی مشتبہ موت

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں ایک کمسن طالبہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ حسینہ ناہید جو امان نگر بی علاقہ کے ساکن محمد آصف پاشاہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی 4 دن سے اس لڑکی کو بخار تھا اور 25 فروری کے دن اس لڑکی کو دوائی دی گئی ۔ تاہم اس کے بعد بھی صحت میں بہتری پیدا نہ ہونے کے سبب دوسرے دن لڑکی کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔پولیس کے مطابق لڑکی کو شریک دواخانہ کرلیا گیا جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔